تھر میں ہلاکتیں جاری، مٹھی میں مزید 3بچے انتقال کرگئے

بدھ 4 مارچ 2015 13:10

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء ) تھر میں غذا اور بیماریوں سے بچوں کی ہلاکت کا سلسلہ نہ رک سکا ۔مٹھی کے سول ہسپتال میں بدھ کو بھی 3 بچے انتقال کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تھرپارکر میں غذائی کمی اور مختلف امراض میں مبتلا بچوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے۔سول اسپتال مٹھی میں غذائت کی کمی کے باعث 3بچے انتقال کر گئے ہیں۔انتقال کرنے والے بچوں میں 2نومولود اور ایک 5دن کی بچی تھی۔چار دن میں جا ں بحق بچوں کی تعداد 6ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :