کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی وکیل جاں بحق، ملزم فرار، وکلا کا احتجاج

بدھ 4 مارچ 2015 11:57

کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی وکیل جاں بحق، ملزم فرار، وکلا ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 مارچ 2015 ء) : کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاؤن میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے مقامی وکیل علی حسنین بخاری کوفائرنگ کر کے ہلاک کر دیا، تفصیلات کے مطابق ایڈ ووکیٹ علی حسنین بخاری عدالت جانے کے لیے گھر سے نکلے ہی تھے کہ موٹر سائیکل سوار نا معلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی اور فائرنگ کے فوری بعد فرار ہو گئے، علی حسنین کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں زخموں ی تاب نہ لاتے ہوئے انہوں نے دم توڑ دیا بتایا گیا ہے کہ علی حسنین بخاری ایم کیو ایم کے گمشدہ کارکنوں کے مقدمات کی پیروی کر رہے تھے اس کے علاہ متحدہ کی لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن بھی تھے، علی حسنین کے قتل پر وکلا نے احتجاجاً عدالتی کاروائیوں کا بائیکاٹ کر دیا ہے تاہم اہم نوعیت کے مقدمات جج چیمبر میں سنے جا رہے ہیں.