بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں رواں ورلڈ کپ کے 28 ویں میچ میں 6 مارچ کو پرتھ کے مقام پر پنجہ آزما ہونگی
بدھ 4 مارچ 2015 11:57
پرتھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں رواں ورلڈ کپ کے 28 ویں میچ میں 6 مارچ کو پرتھ کے مقام پر پنجہ آزما ہونگی بھارتی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیزکو شکست دے کر رواں ورلڈ کپ میں اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھیں گے۔
(جاری ہے)
بھارتی ٹیم مسلسل تین میچ جیت کر گروپ بی میں ٹاپ پر موجود ہے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم ابھی تک چار میچز کھیل چکی ہے اور جس میں اس نے دو میچوں می کامیابی حاصل کی اور دو میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بھارتی ٹیم کے قائد دھونی نے کہا کہ ہر میچ کی طرح یہ مقابلہ بھی ہمارے لئے اہم ہے، کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے گروپ بی میں ٹاپ پوزیشن برقرار رکھیں۔ پہلے تین میچوں میں کھلاڑیوں نے کھیل کے تینوں شعبوں میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کو مسلسل تینوں میچوں میں کامیابی دلائی ہے، امید ہے کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو مسلسل چوتھی کامیابی دلانے میں کردار ادا کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.