وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلدیاتی نظام سے خوفزدہ ہیں ، بدقسمتی سے کالاباغ ڈیم پر سیاست، احتجاج اور لڑائی جھگڑے ہوتے رہے، چھوٹے صوبوں کے خدشات دور کرنے کیلئے عملی اقدامات نہیں کیے گئے، پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے جدید طریقوں کو اختیار نہیں کیا گیا
قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کی گفتگو
بدھ 4 مارچ 2015 11:17
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء ) قائد ایم کیو ایم الطاف حسین نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلدیاتی نظام سے خوفزدہ ہیں۔
(جاری ہے)
الطاف حسین نے نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ملک کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں بلدیاتی نظام سے خوفزدہ ہیں، بدقسمتی سے کالاباغ ڈیم پر سیاست، احتجاج اور لڑائی جھگڑے ہوتے رہے، چھوٹے صوبوں کے خدشات دور کرنے کیلئے عملی اقدامات نہیں کیے گئے، پانی کو ذخیرہ کرنے کیلیے جدید طریقوں کو اختیار نہیں کیا گیا ہے۔
قائد ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ گاڑیوں میں گیس سلنڈر کی چیکنگ کا کوئی نظام موجود نہیں، مسافر بسوں اور ویگنوں میں لگے سلنڈر چلتے پھرتے بم بن چکے ہیں، حکومت ناقص سلنڈروں کے استعمال پر خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ متحدہ کے قائد نے مزید کہا کہ حکومت ملک کے گاوٴں گوٹھوں میں تعلیمی مراکز قائم کرے، میٹرک تک مفت اور یکساں تعلیمی نظام قائم کیا جائے، غریب طلبا کے لیے لیپ ٹاپ ایک کھلونے سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.