Live Updates

دھرنا سیاست نے ملک و قوم کا بے پناہ نقصان کیا ، ضائع ہونے والے قیمتی وقت کا ازالہ صرف محنت سے کرینگے، دھرنا سیاست سے سرمایہ کاری کے فروغ میں رخنہ ڈالا گیا،مسلم لیگ ن کی حکومت وزیر اعظم کی قیادت میں ملک کو مسائل سے نکالنے کے لئے کوشاں ہے، دہشت گردی اورتوانائی بحران کے خاتمے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو

بدھ 4 مارچ 2015 11:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنا سیاست نے ملک و قوم کا بے پناہ نقصان کیا ، ضائع ہونے والے قیمتی وقت کا ازالہ صرف محنت سے کرینگے، دھرنا سیاست سے سرمایہ کاری کے فروغ میں رخنہ ڈالا گیا،مسلم لیگ ن کی حکومت وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک کو مسائل سے نکالنے کے لئے کوشاں ہے، دہشت گردی اورتوانائی بحران کے خاتمے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پارٹی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ دھرنا سیاست سے سرمایہ کاری کے فروغ میں رخنہ ڈالا گیا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک کو مسائل سے نکالنے کے لئے کوشاں ہے۔ دہشت گردی اورتوانائی بحران کے خاتمے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا چنیوٹ میں خام لوہے اور تابنے کے معدنی ذخائر پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام کی ملکیت ہیں ، قیمتی معدنی ذخائر سے استفادہ کر کے ملک و قوم کی تقدیر بدلیں گے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات