کراچی،تالا اور دھمکی آمیز پرچی لگانے والے تین بھتہ خور پولیس مقابلے میں ہلاک

بدھ 4 مارچ 2015 11:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء ) کراچی کے علاقے رسالہ میں دکان پر تالا اور دھمکی آمیز پرچی لگانے والے تین بھتہ خور پولیس مقابلے میں مارے گئے، گروپ کا سرغنہ پنجاب فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لئے سندھ پولیس کی ٹیم روانہ کر دی گئی۔ رسالہ میں دکان پر تالے اور پرچی کے معاملے کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق تین روز قبل لیاری کے علاقے کلری میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں مارے جانے والے تینوں ملزموں کی علی بلوچ، رحمان اور ارجن کے نام سے شناخت ہو گئی ۔

تینوں ملزم بھتہ خور تھے۔ ایس ایس پی سٹی نے کہا ہے کہ تینوں ملزم دکان پر تالا اور پرچی لگانے میں ملوث تھے۔ ہلاک ہونے والے ملزموں کے گروپ کا سرغنہ صوبہ سندھ سے فرار ہو چکا ہے۔ کراچی پولیس کی ٹیم سرغنہ کی گرفتاری کے لئے پنجاب روانہ کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :