سام سنگ الیکٹرانکس کا مکمل ری ڈیفائنڈ نئے سمارٹ فونز گلیکسی S6 اورگلیکسی S6 ایج متعارف کرانے کا اعلان

منگل 3 مارچ 2015 23:18

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈنے حال ہی میں اپنے مکمل ری ڈیفائنڈ نئے سمارٹ فونز گلیکسی S6 اورگلیکسی S6 ایج متعارف کرانے کا اعلان کردیا ۔ڈیزائن ، ہنرمندی اورکارکردگی کیلئے نئے معیارات قائم کرتے ہوئے گلیکسی S6 اورگلیکسی S6 ایج بغیرکسی رکاوٹ کے صارفین کوبے مثال موبائل تجربہ کی فراہمی کے حوالے سے سام سنگ کے جدیدترین ٹیکنالوجی کے ساتھ پریمیئم میٹیریلزکا امتزاج ہیں۔

سام سنگ الیکٹرانکس مشرق وسطی اور شمالی افریقہ ہیڈکوارٹرز کے صدر Choong Ro Lee نے کہا ہے کہ ایک نئے تصورکردہ ڈیزائن، مضبوط پارٹنر نیٹ ورک اورمنفرسروسز کے ساتھ، سام سنگ گلیکسی S6 اورگلیکسی S6 ایج صارفین کو سمارٹ فون کے اختیارات میں حتمی تجربہ کی پیش کش کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

S6 ہموار اور دھاتی فریم میں سامنے آیاہے جبکہ S6 edge کے دونوں اطراف Curve ہیں جو انتہائی منفرد اور دلچسپ شاہکار معلوم ہوتے ہیں جبکہ دنیا کے پہلے ڈھلوان شدہ ڈسپلے کے ساتھ یہ عمیق بصارتی تجربہ فراہم کرتا ہے۔

دونوں موبائل فون مکمل طورپر قیمتی و نایاب شیشے اور دھات سے بنائے گئے ہیں۔گلیکسی S6 اورگلیکسی S6 ایج ناقابل یقین حدتک صاف، روشن اور تیزترین فرنٹ اورریئر کیمرے سے لیس ہیں۔ دونوں کیمروں پرلگے F1.9 لینز اور ہائی ریزولوشن سینسر اندھیرے میں بھی، ایک اسمارٹ فون کو بہترین امیج معیار فراہم کرتے ہیں۔اس کے علاوہ دونوں سمارٹ فونز میں سب سے بڑھ کر وائرلیس چارجرکی سہولت موجود ہے اور یہ چار جرگلیکسی S5سے ڈیڑھ گنا تیز ہے۔

S6 سیریز کے دونوں موبائل فونوں کی بیٹریاں باہرنہیں نکل سکتیں اوران میں میموری کارڈ ڈالنے کیلئے بھی جگہ نہیں بنائی گئی ہے۔S6 فونز 5.1انچ کی سکرین ، 3GB ریم ، 32،64یا128جی بی کی بلٹ ان میموری اور16میگاپکسل فرنٹ اور5ایم پی ریئر کیمرے سے لیس ہیں۔دونوں سمارٹ فونز 10اپریل سے دنیا بھر میں دستیاب ہوں گے۔ توقع کی جارہی ہے کہ کمپنی کی طرف سے ماضی میں سامنے آنیوالے گلیکسی سیریزکے ڈیزائن سے یہ موبائل سیٹ بالکل مختلف ہوں گے ۔