ٹھٹھہ اور سجاول میں کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں نے پناہ گاہیں قائم کرلیں،مقامی لوگوں پر حملے،علاقے میں خوف وہراس

منگل 3 مارچ 2015 23:13

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء)ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں نے پناہ گاہیں قائم کر کے مقامی لوگوں پر حملوں سے پورے علاقے میں خوف وہراس پھیلا دیا، کھڈی، جنگلات میں ڈاکوؤں مصطفی تارد کے ٹولے نے ایک نوجوان اسلم خاصخیلی کو زخمی کر دیا ہے، دریائے سندھ کے دونوں اطراف کھڈی اور ویران جنگلات میں کچھ عرصہ خاموشی کے بعد ڈاکوؤں نے اپنی پناگاہیں قائم کر دیں، اور ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کے آس پاس کے علاقوں سے گزرنے والے نوجوان پر فائرنگ کر کے اسلم خاصخیلی کو زخمی کر دیا، جس کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا، ڈاکوؤں کی سرگرمیوں کے بعد پولیس نے دریائے سندھ کے دونوں اطراف سے ناکہ بندی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے انعام یافتہ ڈاکوؤں مصطفی تارد کا ٹولہ سرگرمیاں کر رہا ہے اور ایک مغوی کو کچے کے علاقے میں منتقل کرنے کی اطلاع ہے، ایس ایس پی ٹھٹھہ فدا حسین مستوئی کا کہنا ہے کہ مغوی کی موجودگی اور ڈاکوؤں کی سرگرمیوں کے بعد ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کا تعاقب کیا گیا ہے، اکوؤں کے ٹھکانوں کی ناکہ بندی کی گئی ہے۔