ٹنڈوجام کے مکینوں کاپولیس زیادتیوں کے خلاف حیدرآباد میں احتجاجی مظاہرہ

منگل 3 مارچ 2015 23:13

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء)ٹنڈوجام کے مکینوں نے پولیس کی زیادتیوں کے خلاف حیدرآباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا‘ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد پریس کلب کے سامنے کئے گئے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء ہاتھوں میں پلے کارڈز اُٹھائے پولیس کے خلاف نعرے لگارہے تھے‘ اس موقع پر محمد عمر نے میڈیا کو بتایا کہ ٹنڈوجام پولیس نے ان کے بھائی غلام فرید کو بے بنیاد مقدمہ میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں سے عدالت نے ان کے بھائی کو ضمانت پر رہا کردیا‘ انہوں نے بتایا کہ ان کا بھائی باقاعدگی کے ساتھ تمام پیشیوں پر عدالت کے روبرو پیش ہوتا ہے مگر اس کے باوجود 3 مارچ کے روز عدالت سے سماعت کے موقع پر باہر نکلتے ہی ٹنڈوجام پولیس نے ان کے بھائی کو دوبارہ گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا‘ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ٹنڈوجام پولیس ان کے بھائی کو جعلی مقابلے میں قتل کردے گی لہٰذا حکومت ان کے بھائی کی رہائی کے احکامات جاری کرے۔