ای او بی آئی کے پنشنروں کی پنشن میں اضافے پر عمل در آمد کیا جائے ،حافظ نعیم الرحمن
منگل 3 مارچ 2015 23:11
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ای او بی آئی کے پنشنروں کی پنشن میں گذشتہ دو سال کے دوران ہونے والے اضافے کے تاحال نہ ملنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے مزدوروں کی کم از کم 6ہزار روپے پنشن کے اعلان پر عمل در آمد کیا جائے اور پنشنروں کو 6ہزار روپے ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ 2013کے بجٹ میں حکومت نے 3600روپے سے بڑھا کر 5000روپے اور 2014کے بجٹ میں اس پنشن کو 6000ہزار روپے کردیا گیا تھا مگر افسوس کہ EOBIکی جانب سے پنشنروں کو ابھی تک یہ اضافی رقم ادا نہیں کی گئی ہے اور ان کو تا حال 3600روپے ہی مل رہے ہیں جو غریب ملازمین کے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ان بزرگ اور پریشان حال افراد میں ایک بڑی تعداد خواتین کی بھی شامل ہیں ، تمام افراد اور خاندان شدید مشکلات اور پریشانیوں سے دوچار ہیں اور کسمپرسی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال EOBIکی گورننگ باڈی میں بھی کم از کم پنشن 6000روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی تھی مگر اس پر عمل در آمد نہ ہو سکا ۔حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت اور وزارت خزانہ اس صورت حال کا نوٹس لے اور EOBIکے پنشنروں کے ساتھ ہونے والی اس نا انصافی کو ختم کرائے۔مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.