قلعہ عبداللہ میں خسرے کی وباء پھوٹ پڑی، ایک بچہ جاں بحق ، درجن سے زائد متاثر

منگل 3 مارچ 2015 22:57

قلعہ عبداللہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) چمن یونین کونسل محمود کے علاقے گلدار باغچہ میں خسرے کی وباء پھوٹ پڑی، ایک بچہ جاں بحق جبکہ درجن سے زائد متاثرہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چمن میں یونین کونسل محمود کے علاقے گلدار باغچہ میں خسرے کی وباء پھوٹ پڑی جس سے اب تک ایک بچہ جاں بحق جبکہ ایک درجن سے زائد بچے متاثرہوئے ہیں ۔محکمہ صحت کے اہلکاروں نے تاحال علاقے کا دورہ نہیں کیا ہے اور نہ متاثرہ علاقے میں ادویات اور ڈاکٹر پہنچائے گئے ہیں ۔