قلعہ عبد اللہ میں ایک لا کھ سے زائد پو دے لگائے جائینگے ، ،ڈپٹی کمشنر نعیم بازئی

منگل 3 مارچ 2015 22:57

قلعہ عبداللہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) ضلع قلعہ عبد اللہ میں ایک لا کھ سے زائد پو دے لگائے جائینگے ، پو دے تما م سر کاری دفاتروں کے علا وہ شاہراوں پر بھی لگائے جائینگے ۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم بازئی کے زیر صدارت ڈسٹرکت کارڈونیشن کمیٹی برائے شجر کاری کا اجلا س منعقد ہواڈویژنل فرلسٹ آفسر سید شراف الدین اور دیگر ممبران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈویژنل فارلسٹ آفسر نے اجلا س کو شجر کاری مہم مو سم بہار کے بارے میں بریفنگ دی اور وزیر اعلیٰ بلو چستان کے اعلان کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ فارلسیٹ ڈویژن کو ایک لا کھ درخت لگانے کا ہدف دیا گیا ہے ۔اجلا س میں ہدف پو راکرنے اور شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر فیصلے اور انتظامات کرلئے گئے اور تما سٹیک ہولڈر ز سے ڈیمانڈ حاصل کرلئے گئے اور پودے آنے پر سب کو تقسیم کئے جائینگے ۔اجلا س کے بعد ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ نے ڈی سی کمپلیکس میں پو دا لگا کر شجر کا ری مہم کی افتتاح کی ۔