شانگلہ میں تیسرے روز بھی موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری، سیاحوں کی آمد جاری

منگل 3 مارچ 2015 22:50

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) شانگلہ میں تیسرے روز بھی موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری رہا ، وادی الپوری ، شانگلہ ٹاپ نے سفید چادر اڑھ لی، وادی میں سیاحوں آمد جاری، پیر اور منگل کے درمیانی شب شدید برف باری سے الپوری منگورہ روڈ پربھاری گاڑیاں الٹ نے سے شانگلہ ٹاپ پر مین سڑک بلاک، بد ترین ٹریفک جام ہوا تھا مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا طویل جدوجہد کے بعد ٹریفک کو بحال کیا گیا، الپوری الوچ روڈ یخ تنگی کے مقام پر بلاک ہے ، اکثر علاقوں کا بجلی لاین ،ٹیلفون لائن اور موبائل سروس بھی خراب، شانگلہ کے لینکس روڈ سلایڈینگ کی وجہ سے بند جبکہ مین روڈ جگہ جگہ بلاک رہی جس کی وجہ سے ،لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،ضلع شانگلہ کے مختلف علاقوں میں تین روز سے جاری موسلادھار بارش اور برف باری سے درجنوں مکانات منہدم ہوگئے ہیں تاہم جان نقصان کی کو ئی اطلاع مو صول نہیں ہوئی، تفصیلات کے مطابق ضلع شانگلہ میں اتوار کے روز سے جاری مو سلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا جس کی وجہ الپوری مینگورہ روڈ شانگلہ تاپ کے مقام پر بند ،الپوری الوچ روڈ یخ تنگی کے مقام پر بند اور الپوری چکیسر روڈ چیدم کے مقام پر بند رہا ، ضلعی انتظامیہ سڑکوں کی صفائی میں مصروف ،سیاحوں کا امد جاری ۔

(جاری ہے)

مو سلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو ا ہے مسلسل برف باری سے یخ تنگی ٹاپ،شانگلہ ٹاپ،چکیسر کنڈو سر،سپین سر میں دو فٹ سے زیادہ برف پڑی ہے ، جبکہ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش جاری ہے محکمہ موسمیات کے پیش گوئی کے مطابق مو سلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری یہ سلسلہ جمعرات تک جاری رہیگا۔

متعلقہ عنوان :