کوہاٹ ، ملنگ آباد میں گھر کے برآمدے کی چھت گرنے سے بہن بھائی جاں بحق ،ایک بھائی زخمی

منگل 3 مارچ 2015 22:47

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) کوہاٹ ملنگ آباد میں گھر کے برآمدے کی چھت گرنے سے جوانسال بہن بھائی جاں بحق اور دوسرا بھائی زخمی ہوگیاجبکہ 20 مویشیاں ہلاک ہوگئیں۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق کوہاٹ جنگل خیل کے علاقہ ملنگ آباد کے رہائشی محمد زمان کی جوانسال بیٹی20 سالہ مسماة (ر) اور بیٹا 25 سالہ حفیظ الرحمان اپنے گھر میں واقع مویشیوں کے برآمدے کی شہتیر ٹوٹ کر اس وقت چھت کے نیچے دب گئے جب وہ مویشیوں کو چارہ ڈالنے میں مصروف تھے جبکہ انکا ایک چھوٹا بھائی تین سالہ ریحان بھی ملبے تلے دب گیا ۔

واقعہ کی اطلاع پر جنگل خیل پولیس اور مقامی لوگوں نے مجروحین کو ملبے تلے سے نکال کر کے ڈی اے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر مسماة (ر) او ر حفیظ الرحمان جانبر نہ ہوسکے ۔چھت گرنے کے واقعہ میں 20 گائے ،بھینسیں اور بچھڑے بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :