سندھ اسمبلی :بحریہ ٹاوٴن اور دیگر ہاوٴسنگ اسکیمز کو سستے نرخوں پر سندھ کی زمین کی فروخت روکنے کے حوالے سے قرارداد مسترد
منگل 3 مارچ 2015 22:17
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) سندھ اسمبلی نے منگل کو ایک قرار داد کثرت رائے سے مسترد کر دی ، جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ بحریہ ٹاوٴن اور دیگر ہاوٴسنگ اسکیمز کو سستے نرخوں پر سندھ کی زمین کی فروخت روک دی جائے ۔ یہ قرار داد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن سورٹھ تھیبو کی طرف سے پیش کی گئی تھی ۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے اس قرار داد کی مخالفت کی جبکہ قرار داد پر رائے شماری کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (فنکشنل) کے ارکان ایوان میں موجود نہیں تھے ۔
صرف قرار داد کی محرک سورٹھ تھیبو اپوزیشن بینچوں پر اکیلی بیٹھی ہوئی تھیں ۔مسلم لیگ (فنکشنل) کے ارکان اس قرار داد سے پہلے کسی مسئلے پر ایوان سے واک آوٴٹ کر گئے تھے اور واپس نہیں آئے تھے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان بھی موجود نہیں تھے ۔(جاری ہے)
قرار داد کی محرک سورٹھ تھیبو نے کہا کہ بحریہ ٹاوٴن ایک چھوٹی سی کمپنی تھی اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے پھیلتی چلی گئی ۔
اس کو نہ صرف سندھ کی قیمتی زمینیں حوالے کر دی گئی ہیں بلکہ وہ حکومتی امور میں بھی اثر انداز ہو رہی ہے ۔ کراچی ، جامشورو ، بے نظیر آباد اور ذوالفقار آباد کی زمینیں ان کے حوالے کر دی گئی ہیں ۔ اس سے سندھ کو نقصان ہوا ہے ۔ ایک شخص ہماری زمینوں سے اربوں ، کھربوں روپے کما رہا ہے اور الٹا وہ ہم پر احسان بھی کر رہا ہے اور ہمیں خیرات دے رہا ہے ۔ وہ یونیورسٹیز بنا رہا ہے حالانکہ پیسہ ہماری زمینوں سے کمایا گیا ہے ۔ سندھ کے سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ قرار داد پیش کرنا ہر ایک کا حق ہے لیکن اس قرار داد کے پیچھے مائنڈ سیٹ کو بھی سمجھنا چاہئے ۔ بحریہ ٹاوٴن کی ہاوٴسنگ اسکیمز اسلام آباد اور لاہور میں بھی ہیں ۔ ان پر کسی نے اعتراض نہیں کیا ہے ۔ اگر کراچی میں کوئی ہاوٴسنگ اسکیم بن رہی ہے تو اس پر اعتراض کیا جا رہا ہے ۔ صرف بحریہ ٹاوٴن نہیں بلکہ مختلف پرائیویٹ کمپنیاں ہاوٴسنگ انڈسٹریز میں کام کر رہی ہیں ۔ اخبارات میں اشتہارات بھرے ہوئے ہوتے ہیں ۔ ہر شہر اور ہر ملک میں یہ اسکیمز بنتی ہیں کیونکہ تیزی سے شہر کاری ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی فلاحی کام کرتا ہے تو اس پر طنز کرنے یا کیچڑ اچھالنے کا کوئی جواز نہیں ہے ۔ ہاوٴسنگ انڈسٹری سے تقریباً 40 انڈسٹریز وابستہ ہیں ۔ اس سے ہماری معیشت بہتر ہوتی ہے ۔ کئی ممالک انڈسٹری لگانے کے لیے مفت پلاٹ دیتے ہیں ۔ اس میں کیڑے نکالنے کی کیا بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز میں ہمارے بچے ہی پڑھیں گے ۔ اگر کوئی سرمایہ کاری کر رہا ہے تو اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے ۔ ایم کیو ایم کے کامران اختر نے کہا کہ ہم اس قرار داد کی مخالفت کرتے ہیں ۔ بحریہ ٹاوٴن کے ایک کھرب روپے کے فلاحی منصوبے شروع ہو رہے ہیں ۔ الطاف حسین بھائی کے نام سے یونیورسٹی کا آغاز ہو رہا ہے ۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے نام سے بھی یونیورسٹی بن رہی ہے ۔ اگر کوئی دیگر لوگ بھی اس طرح کے کام کرنا چاہتے ہیں تو آئیں اور اپنا کردار ادا کریں ۔مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.