کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں23ارب48کروڑ روپے سے زائد کی کمی،

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس24.81پوائنٹس کمی سے 33188.77پوائنٹس پر بند ہوا

منگل 3 مارچ 2015 22:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کو بھی مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 33200کی نفسیاتی حدسے بھی گرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں23ارب48کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت32.88فیصدزائد جبکہ52.92حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز اور دیگرانسٹی ٹیوشن کی جانب سے بینکنگ ،سیمنٹ اور توانائی سیکٹر ز میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 33293پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 32811پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تاہم اتار چڑھاوٴ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس24.81پوائنٹس کمی سے 33188.77پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مجموعی طور پر376کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے159کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں اضافہ199کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ18کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں23ارب،48کروڑ48لاکھ62ہزار708روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر74کھرب96ارب 22کروڑ78لاکھ14ہزار657روپے ہوگئی ۔منگل کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں21کروڑ21لاکھ36ہزار 450شیئرز رہیں جو،پیر کے مقابلے میں5کروڑ 24لاکھ94ہزار880 شیئرززائد ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے ایکسائیڈ پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت59.35روپے اضافے سے1246.40روپے اورصنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت25.98روپے اضافے سے761.99روپے ہوگئی ۔

نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت200.00روپے کمی سے10000.00جبکہ شیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت57.00روپے کمی سے1088.50روپے ہوگئی ۔منگل کو کے الیکٹرک کی سرگرمیاں1کروڑ90لاکھ25ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت19پیسے کمی سے 7.95روپے جبکہ جہانگیر صدیقی اینڈ کو کی سرگرمیاں1کروڑ87لاکھ 10 ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت24پیسے کمی سے20.01روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس2.10پوائنٹس اضافے سے 21669.67پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس565.15پوائنٹس اضافے سے 53439.32جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس73.98پوائنٹس کمی سے 23753.98پر بند ہوا ۔

متعلقہ عنوان :