ڈیرہ اللہ یار ،واپڈا کی نجکاری کے خلاف واپڈاہائیڈرویونین کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی،دفاتر کی تالہ بندی و مظاہرہ

منگل 3 مارچ 2015 22:02

ڈیرہ اللہ یار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) واپڈا کی نجکاری کے خلاف واپڈاہائیڈرویونین کے زیر اہتمام ڈیرہ اللہ یار میں احتجاجی ریلی نکا لی گئی، دفاتر کی تالہ بندی و مظاہرہ کیا گیا سب ڈویژنل چیئرمین غلام یٰسین کھوسہ کی قیادت میں کیا گیا جس میں واپڈا کے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرے سے چیئرمین غلام یٰسین کھوسہ ، منصب علی سومرہ سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اپنا الو سیدھا کرنے کے بجائے ملک کے قیمتی اثاثوں کی نجکاری کررہی ہے جس سے ملازمین اور باالخصوص عوام پر اضافی بوجھ پڑ جائے گااور اس شدید مہنگائی کی چکی میں پسنے والے غریب عوام کی کمر مزید ٹوٹ جائے گی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ حکومت عوام کو روزگار فراہم کرنے کے بجائے انھیں بے روزگار کرنے کے درپے ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا اور واپڈا کی نجکاری کے فیصلے کی واپسی تک احتجاج جاری رہے گا۔ اس موقع پر واپڈاکے مزدوروں نے قلم اور اوزار چھوڑ ہڑتال بھی کی جس سے کیسکو کے صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ واپڈا ہائیڈرویونین نے بلوچستان بھر میں تین روز تک ہڑتال کی کال دے رکھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :