تعلیم ہی ہماری بقاء ہے، اپنی بقاء کے لیے ہمیں سنجیدگی سے کرداراداکرنا ہوگا، تمام بچوں اسکول میں داخل کرواکرہی اپنے مستقبل کومحفوظ رکھ سکتے ہیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرقلات

منگل 3 مارچ 2015 22:02

خالق آبادمنگچر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) تعلیم ہی ہماری بقاء ہے اس لیے اپنے بقاء کے لیے ہمیں سنجیدگی سے کرداراداکرنا ہوگا تمام بچوں اسکول میں داخل کرواکرہی اپنے مستقبل کومحفوظ رکھ سکتے ہیں اساتذہ کو ان کاحقیقی مقام دلانا بھی ہماری ذمہ داری میں شامل ہے ضلع قلات میں پہلی باراسکول کھولنے سے قبل درسی کتب کی ترسیل مکمل ہوئی ہے ان خیالات کااظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرقلات نوراحمد کرد،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن قلات خورشیداحمدلانگو،نیشنل پارٹی خالق آ بادمنگچرکے آرگنائزر کامریڈ علی اکبر لانگو،ڈی ڈی او ایجوکیشن خالق آبادمنگچر منیراحمدلانگو، ای ڈی او ایجوکیشن خالق آبادمنگچر محمداکرم لانگو،این سی ایچ ڈی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر فہدرحیم،سرحاجی عبدالمنان لانگو،ماسٹرظہوراحمدلانگو ،ماما خان محمدنیچاری،محمدعارف لانگو،سلطان احمدلانگو،مرکزکوارڈینیٹر آفیسر این سی ایچ ڈی خالق آبادمنگچرجاویداقبال لانگو،محمدعارف مغل،خالق آباد منگچر سول سوسائٹی نیٹ ورک کے مقبول گل محمدشہی،پریس کلب خالق آبادمنگچر کے عبدالحئی نیچاری ،سعداللہ نیچاری اوردیگر نے داخلہ مہم 2015ء کے سلسلے میں منعقدہونے والے واک کے اختتام پرشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ایک اعدادشمار کے مطابق تقریبا بلوچستان میں اب بھی چھ لاکھ سے زائد بچے اسکول سے دور ہیں جوکہ ایک خطرناک رحجان ہے اس سے ہمارے مستقبل کوخطرہ لاحق ہوسکتی ہے اس لیے ہمیں اپنے اپنے بساط کے مطابق ملکرتعلیم کوعام کرنے کا شعورعوام میں اجاگرکرنا چاہیے تاکہ ہمارے مستقبل کے معمار تعلیم یافتہ ہوکرملک وقوم کوترقی پرگامزن کرسکیں اس جدیددورمیں بغیرتعلیم کے ترقی کاسوچ رکھنا احمقوں کی جنت میں رہنا ہے جب تک ہم قلم کواپنا ہتھیارنہیں بنائیں گے کسی صور ت ہم اپنے اسلامی،قبائلی تشخص کوبحال نہیں رکھ سکتے ہیں ہماری زبان،ثقافت، قوم کی بقاء صرف اورصرف تعلیم کے حصول سے ممکن ہوسکتی ہے جب تک ہمارے مسلم معاشرے میں تجسس کا رحجان موجود تھا ہم میں البیرونی، جابربن حیان،ابن سینا جیسے مسلم سائنسدان جنم لیے جوآج تک سائنسی میدان میں مانے جاتے ہیں لیکن جب سے ہمارے معاشرے میں کھوجنے اورعلم کی حصول کا شوق ختم ہوا ہم مغربی قوتوں پرانحصارکرنے لگے لیکن اب پھر سے ہمارا مسلم معاشرہ بیداری کی منزل پررواں دواں ہے اس کے لیے ہرفرد کواپنا اپنا کرداراداکرناہوگا اورہر بچے کواسکول لانے تک اپنی جدوجہد جاری رکھنا ہوگا اورتعلیم کے معیارکومزید بہتربنانے کے لیے آگے آنا ہوگاآخرمیں نیشنل پارٹی خالق آبادمنگچرکی جانب سے شرکاء واک کے اعزازمیں چائے پارٹی دی۔

متعلقہ عنوان :