کوئٹہ میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق

منگل 3 مارچ 2015 21:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) کوئٹہ میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پرتیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص حضرت اللہ ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے مزیدکارروائی شروع کردی۔