ڈیرہ غازیخان،واپڈا کی نجکاری کے خلاف میپکو ملازمین کی ہڑتال اور دفتری امور کا بائیکاٹ دفاتر کی تالا بندی،

واپڈا کی نجکاری کے خلاف اگر ملازمین متحد ہو جائیں تونجکاری ممکن نہیں اگر نجکاری کا سلسلہ بند نہ کیا گیا توبجلی کی سپلائی بند کردیں گے، 16مارچ کو واپڈا ملازمین سے یکجہتی کیلئے لاہور میں واپڈاہاوٴس کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں شریک ہونگے ، حافظ خالدروٴف کا واپڈا ملازمین سے خطاب

منگل 3 مارچ 2015 20:28

ڈیرہ غازیخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) واپڈا کی نجکاری کے خلاف میپکو ملازمین کی ہڑتال اور دفتری امور کا بائیکاٹ دفاتر کی تالا بندی۔ واپڈا کی نجکاری کے خلاف اگر ملازمین متحد ہو جائیں تونجکاری ممکن نہیں اگر نجکاری کا سلسلہ بند نہ کیا گیا توبجلی کی سپلائی بند کردیں گے ۔ 16مارچ کو واپڈا ملازمین سے یکجہتی کیلئے لاہور میں واپڈاہاوٴس کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں شریک ہونگے ،جماعت اسلامی کے امیر شہرحافظ خالدروٴف کا واپڈا ملازمین سے خطاب۔

تفصیلات کے مطابق واپڈا کی ممکنہ نجکاری اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں نان ٹیکنیکل چیف ایگزیکٹو آفیسران کی تعیناتی کے خلاف آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کی کال پر میپکو ملازمین نے دفتری امور کا مکمل بائیکاٹ کیا اور اپنے مطالبا ت حق میں ریلی نکالی اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈویڑنل چیئرمین حافظ ارشاد احمد نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میپکو سمیت ملک بھر کی پارور کمپنیوں میں نان ٹیکنیکل چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی سمیت واپڈا کی ممکنہ نجکاری کو کسی صورت بھی قبول نہیں کیا جائے گا ۔

اس مظاہرے میں جماعت اسلامی کے امیر شہر حافظ خالد رؤف نے واپڈا ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوازحکومت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت واپڈا کو اونے پونے داموں بیچنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں واپڈا کی نجکاری ملک کے ساتھ غداری ہے امیر جماعت اسلامی پاکستان کی قیادت میں 16مارچ کو واپڈا ملازمین سے یکجہتی کیلئے لاہور میں واپڈاہاوٴس کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں شریک ہونگے انہوں نے کہا کہ واپڈا کی نجکاری ملازمین کو بے روزگار کرنے کی گھناؤنی سازش کررہی ہے ملک پہلے ہی تاریکیوں میں ڈوبا ہواہے نوازحکومت مزید اس کو ڈبونا چاہتی ہے۔

شیخ جہانگیر نے خطاب میں کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث پی آئی اے ریلوے اور سٹیل مل جیسے ادارے پہلے ہی تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں جبکہ اب واپڈا کو بھی ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت تباہ کیا جا رہا ہے جسے ورکرز کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے مطالبات کی منظور ی تک احتجاج جارہی رہے گا۔اس موقع پرزونل وائس چیئرمین غلام یٰسین ،شیخ محمد جہانگیر ،فہیم گورمانی ،شیخ کوکب ندیم ،بشیر بلوچ،محمد صابر ،محب شاہ ،محمد اسماعیل تھہیم،نادر فرید ،شادہ بھائی ،منیر احمد ،محمد کاشف میرانی ،رب نواز خان چانڈیہ نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :