اوستہ محمدپریس کلب کے سینئر صحافی ظفرجتک پرقاتلانہ حملہ قابل مذمت، کسی بھی صحافی پرحملے کوپوری صحافت پرحملہ تصورکرتے ہیں،مشترکہ بیان

منگل 3 مارچ 2015 20:20

خالق آبادمنگچر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) اوستہ محمدپریس کلب کے سینئر صحافی ظفرجتک پرقاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے کسی بھی صحافی پرحملے کوپوری صحافت پرحملہ تصورکرتے ہیں ان خیالات کااظہارخالق آبادمنگچرپریس کلب کے سرپرست اعلی جاویداقبال لانگو، صدرفیض الرحمن سمالانی، سینئر نائب صدرعبدالحئی نیچاری، جونیئر نائب صدر رحیم بخش محمدحسنی، جنرل سیکریٹری مختیاراحمدقادری، ڈپٹی جنرل سیکریٹری مقبول گل محمدشہی،جوائنٹ سیکریٹری محمدہاشم نیچاری اوردیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ معاشرے میں صحافت کوشجر ممنوعہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ظفرجتک پرحملہ انہیں سچ اورحقیقت سے روکنے کی ناکام کوشش ہے صحافت پرقدغن کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ہم اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس حملے ملوث عناصرکوجلدازجلد گرفتارکرکے سزادیں تاکہ ایسے حملوں کا سدے باب ہوسکے ورنہ ہم احتجاج کی راہ اپنائیں گے پورے صوبے میں صحافت کوتحفظ نہیں دیا جارہا ہے خضدارپریس کلب کی بندش ،سوراب پریس کلب کے صحافیوں کو پولیس کی طرف سے دھمکی جیسے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :