ون ڈے کرکٹ میں کرس گیل ہی300مار سکتے ہیں : ہاشم آملا

منگل 3 مارچ 2015 20:16

ون ڈے کرکٹ میں کرس گیل ہی300مار سکتے ہیں : ہاشم آملا

کینبرا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 3مارچ ۔2015ء ) جنو بی افریقی اوپننگ بلے باز ہاشم آملا کا کہنا ہے کہ ون ڈے کر کٹ میں صرف ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل ہی ایک اننگز میں 300 رنز بنا سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

آئر لینڈ کے خلاف اپنے ون ڈے کیریئر کی 20ویں سنچری سکور کر نے کے بعد میڈیا سے بات کر تے ہوئے 31سالہ ہاشم آملا کا کہنا تھا کہ دنیا کا ہر بلے باز ہر میچ میں رنز سکور کرنا چاہتا ہے تاہم یہ اس وقت تک بے حد مشکل ہے اگر آپ سر ڈان بریڈ مین یا ابراہم بینجمن ڈیویلیئرز نہیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :