ہمارے حکمرانوں نے مظلوم و محکوم عوام کو بھوک وافلاس ،ذلت اور خواری کے سوا کچھ نہیں دیا آج عوام محرومی اور مایوسی کا شکار ہیں،ایم کیو ایم کوئٹہ زون

منگل 3 مارچ 2015 20:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کوئٹہ زون کے انچارج ملک جنت گل کاکڑ جوائنٹ انچار ج سید سلیم اختر ایڈوکیٹ،ملک نور احمد شاہوانی اراکین زونل کمیٹی ارباب عبدالغنی کاسی، ملک عبدالرحمن دہوار، عبدالستار قریشی ، چاچا محمد ادریس ، نور اللہ سمالانی نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ہمارے حکمرانوں نے مظلوم و محکوم عوام کو بھوک وافلاس ،ذلت اور خواری کے سوا کچھ نہیں دیا آج عوام محرومی اور مایوسی کا شکار ہیں ایم کیو ایم نے قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں حق پرستی کا سفر شروع کیا ہے ایم کیو ایم نے موروثی سیاست کا پودا جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے اس ملک کو جاگیر داروں ،وڈیروں اور کرپٹ سیاستدانوں سے آزاد کرانا ہوگااس وقت ملک کو ایک ایسے مسیحایا مخلص رہبر کی ضرورت ہے یہی وجہ ہے کہ مظلوم و محکوم عوام کی نظریں صرف قائد تحریک الطا ف حسین پر ہیں اور وہ ہی ملک میں درپیش مسائل کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔