انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدرگھٹ گئی، ڈالر 102 روپے کی سطح سے صرف 5 پیسے کی دوری پر،
مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں گراوٹ کارجحان
منگل 3 مارچ 2015 20:01
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدرگھٹ گئی جس کے بعد ڈالر 102 روپے کی سطح تک آنے میں صرف 5 پیسے کی دوری پرہے جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں گراوٹ کارجحان دیکھاگیا۔
(جاری ہے)
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 2 پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 101.88 روپے سے بڑھ کر 101.90 روپے اورقیمت فروخت 101.93 روپے سے بڑھ کر 101.95 روپے ہوگئی اسی طرح 20 پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 101.80 روپے سے بڑھ کر 102 روپے اور قیمت فروخت 102 روپے سے بڑھ کر 102.20 روپے پرجاپہنچی ۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق منگل کو روپے کی نسبت یورو کی قدر 35 پیسے گھٹ گئی جس کے بعدیورو کی قیمت خرید 114.10 روپے سے کم ہوکر 113.75 روپے اور قیمت فروخت 114.35 روپے سے کم ہوکر 114 ہوگئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 156.50 روپے اور قیمت فروخت 156.75 روپے کی سطح پربدستور برقراررہی ۔ فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز 5 پیسے کے اضافے سے یواے ای درہم کی قیمت فروخت 27.85 روپے سے بڑھ کر 27.90 روپے ہوگئی تاہم سعودی ریال کی قیمت فروخت 27.20 روپے پرمستحکم دیکھی گئیمتعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.