کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس ، غیر معیاری سی این جی کٹ استعمال کر نیوالی پبلک ٹرانسپورٹ کیخلاف کریک ڈاوٴن کا فیصلہ

منگل 3 مارچ 2015 19:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ چھتوں پر مسافروں کو سوار کر نے، فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے اور غیر معیاری سی این جی کٹ استعمال کر نیوالی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف پولیس ، انتظامیہ اور آر ٹی اے مشترکہ کریک ڈاوٴن کرینگے اور مسافروں کی جان ومال سے کھیلنے والوں سے کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی جبکہ کریک ڈاوٴن بلاکسی تفریق اور بغیر کسی دباوٴ کے کیا جائیگا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بورڈ کراچی کے اجلاس کی صدارت کے موقعہ پر کیا ، اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹر امیر شیخ ،سیکریٹری آر ٹی اے منشاد علی ، سینئر ڈائریکٹر ٹی سی ڈی کے ایم سی محمد اطہر ، ڈائریکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی کے علاوہ دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی شریک تھے ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر معیاری سی این جی سلنڈر ز کٹ فروخت کرنے اور ان میں گیس بھرنے والے سی این جی اسٹیشن کے خلاف بھی بھرپور ایکشن لیا جائے گا،اس کے علاوہ غیر معیاری سی این جی سلنڈرز استعمال کرنے والی اسکول وین کے خلاف بھی کاروائی مزید بھرپور طریقے سے جاری رکھی جائیگی ، یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مسافربسوں میں چھتوں پر لگائے گئے جنگلے بھی اتروا دیئے جائیں ، آر ٹی اے پبلک ٹرانسپورٹ کے روڈ پرمٹ ایکسائز ہونے کی اطلاع ٹریفک پولیس کو دیگی اس سلسلے میں ٹریفک پولیس اور آر ٹی اے کے درمیان کو آرڈینیشن اور کوآپریشن بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ آر ٹی اے میں آٹو میشن سسٹم قائم کر نے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا ، اجلاس میں تجویز پیش کی گئی ہے کمرشل وہیکل کے خلاف بھی بھرپور کریک ڈاوٴن کیا جائے اور فٹنس روٹ پرمٹ سمیت کاغذات پورا نہ کر نے والی کمرشل گاڑیوں کو ضبط جبکہ ڈرائیورز کو گرفتار کیا جائے اور اس حوالے سے شہر میں دفعہ 144نافذ کی جائے جس کے تحت کریک ڈاوٴن کیا جائے ، قانونی تقاضے پورا کر نے والی گاڑیوں کو خصوصی اسٹیکرز جاری کرنے کی بھی اجلاس میں تجویز پیش کی گئی ،کمشنر کراچی نے کہا کہ آرٹی اے بورڈ کراچی کی ایک سب کمیٹی قائم کردی گئی ہے جوکہ شہر میں چلنے والی تمام پبلک ٹرانسپورٹ کے نئے اور پرانے روٹ کے حوالے سے جائزہ لیگی اور اس حوالے سے ٹرانسپورٹ کے بہترنظام اور عوامی ضروریات پر مشتمل سفارشی رپورٹ تیار کریگی ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اب تک ضبط کئے گئے غیر معیاری CNGسلنڈرز کو جلدہی ایک تقریب میں تلف کردیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :