جیکب آباد،واپڈا کی نجکاری کے خلاف سیپکو ملازمین کا احتجاج آفس کی تالہ بندی

منگل 3 مارچ 2015 19:33

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) واپڈا کی نجکاری کے خلاف سیپکو ملازمین کا احتجاج آفس کی تالہ بندی تفصیلات کے مطابق پاکستان ہائیڈرویونین کی جانب سے واپڈا کی نجکاری کے خلا ف مرکزی کال پر جیکب آباد میں بھی سیپکو ملازمین نے ڈویژنل چیئر مین محبوب علی لاشاری ،محمد علی شیخ ،بابو حنیف لاشاری ،محمد ایوب سدھایو،ہادی بخش ،محمد انور سومرو کی قیادت میں آفس کی تالہ بندی کرکے احتجاجی مظاہرہ کیااور آفس کے مرکزی گیٹ پر دھرنا دے کر بیٹھ گئے اس موقع پررہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت واپڈا کی نجکاری کے عمل کو ختم کرکے اپنا فیصلہ واپس لے بصورت دیگر مرکزی چیئر مین عبدالطیف نظامانی کے حکم پر احتجاج کادائرہ بڑھایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :