جڑانوالہ، نواحی علاقہ میں دو افراد کو دیرینہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا گیا

منگل 3 مارچ 2015 19:27

جڑانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) نواحی علاقہ میں دو افراد کو دیرینہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق نواحی گاؤں 58 گ ب کے مختار اور طارق وغیرہ کی عرصہ دراز سے دشمنی چلی آ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز مختار موٹر سائیکل پر جڑانوالہ کی طرف آ رہا تھا کہ ملزمان طارق وغیرہ نے اْس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ دوسرے واقعہ میں کھرڑیانوالہ رسول پورہ کا رہائشی نوجوان عامر اپنے ساتھی کے ہمراہ عدالت سے تاریخ پیشی بھگت کر واپس جا رہا تھا کہ پھلاہی والا کے قریب رستم وغیرہ نے اْن پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عامر شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے دونوں واقعات کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :