جنوبی وزیرستان ، توئے خلہ کے سلیمان خیل قبائل کاکونج کے شکار پر پابندی کا اعلان،

شکاری کو پناہ دینے والوں کا مکان نذر اتش ، خاندان کو 10سالوں کے لئے علاقہ بدر کیا جائے گا، جرگہ سے خطاب

منگل 3 مارچ 2015 19:21

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) جنوبی وزیرستان کے تحصیل توئے خلہ کے سلیمان خیل قبائل نے اپنے علاقوں میں کونج کے شکار پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا ۔اپنے علاقوں میں کسی کو بھی کونج کے شکار کی اجازت نہیں دینگے۔شکاری کو پناہ دینے والوں کا مکان نذر اتش اور ان کا سارا خاندان 10سالوں کے لئے علاقہ بدر کیا جائے گا ۔

ایک سال قبل صوبہ خیبرپختون خواہ کے سابق صوبائی شیر اعظم خان وزیر کا بھتیجا شکار کے لئے ایا تھا ۔نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کیا تھا جو تاحال بازیاب نہیں ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار جنوبی وزیرستان کے تحصیل توئے خلہ کے علاقہ گل کچھ میں منعقدہ سلیمان خیل قبائل کے عمائدین کے گرینڈ جرگہ سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جرگہ میں سلیمان خیل قبائل کے عمائدین ،کمیٹی کے اراکین اور عوام نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

جرگہ سے محمد عظیم خان چیئرمین زرمیلان کمیٹی ،انور خان سلیمان خیل ،محمد جان باخیل ،عبدالزاق پانی خیل اور دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔مقررین کا کہناتھا کہ جنوبی وزیرستان میں کونچ کے شکار کا موسم آگیا ہے۔اس لئے ہم تمام شکاریوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمارے علاقے میں کونج کے شکار کی غرض سے آنے کی زحمت نہ کریں۔ان کا کہناتھا کہ گزشتہ سال بھی کونج کے شکار کے لئے صوبہ خیبرپختون خواہ کے سابق صوبائی وزیر شیراعظم خان وزیر کا بھتیجا نصیرخان شکار کے لئے آیا تھا ۔

جس کو نامعلوم افراد نے ہمارے زرمیلان کے علاقہ سے اغواء کرلیا ۔اور ابھی تک بازیاب نہیں ہوا ہے ۔اغواء کے اس واردات کی وجہ سے انتظامیہ نے ہمارے عمائدین کو گرفتار کئے اور چالیس ایف سی ار قانون کے تحت ہمارے کلاس فور ملازمین کی تنخواہیں اوردیگر مراعات بھی بند کئے گئے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ شکارکرنا خود بھی جرم ہے پرندوں کو بھی جینے کا حق ہے ۔

جو ماحوالیات کے لئے بھی ضروری ہیں۔اور یہ کہ شکاری پہاڑی علاقوں میں شکار کرتے ہیں جہاں حالات نہایت خراب ہیں ۔جب وہ اغواء ہوجاتے ہیں تو حکومت ہم پر علاقائی زمہ داری عائد کرتے ہیں۔اور ہماری پکڑ دھکڑ شروع ہو جاتی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ اب پھر کونج کے شکار کا موسم آگیا ہے۔لہذا ہم کونج کے شکاریوں کے تمام گروپوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ جو بھی شکاری یا گروپ ہمارے تحصیل توئے خلہ کے سلیمان خیل قبائل کے گل کچھ، زرمیلان اور گرد ونواع کے علاقوں میں آیا تو اسے سخت ترین سز ا دینگے ۔

انھوں نے مقامی لوگوں کو بھی متنبہ کیا کہ اگر کسی مقامی افراد نے شکاری کو پناہ دی یا شکار کرانے میں مدد کی ۔تو مقامی افراد کے مکان کو نذر آتش اور اس کے پورے خاندان کو 10سال کے لئے علاقہ بدر کیا جائے گا ۔سلیمان خیل قبائل کے عمائدین نے جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ اسلام زیب کو بھی تحریری درخواست دے دی ۔تاکہ وہ ٹانک سے جنوبی وزیرستان انے والے تمام شاہراہوں اور دیگر راستوں کی ناکہ بندی کریں۔ تاکہ کوئی شکاری جنوبی وزیرستان میں داخل نہ ہوجائیں۔

متعلقہ عنوان :