قائد آباد، تیز رفتار ایئر کنڈیشن بس کی رکشہ کو ٹکر،خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

منگل 3 مارچ 2015 19:20

قائدآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) تیز رفتار ایئر کنڈیشن بس کی رکشہ کو ٹکر۔ ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق‘ 3افراد شدید زخمی۔ زخمیوں کو طبی امدا د کیلئے جوہرآباد اور سرگودہا کے ہسپتالوں میں ریفر کر دیا۔ جاں بحق ہونیوالے کے ورثاء اور مشتعل عوام نے بس کو آگ لگا دی۔ ڈرائیور کنڈیکٹر موقع سے فرار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خوشاب روڈ قائدآباد پر گندم خریداری مرکز کے قریب میانوالی سے آنیوالی نجی ایئر کنڈیشن بسLES-7087نے ایپلائیڈ فار رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں رکشہ پر سوار عورت (س) ‘ کم سن بچہ عمار ولد حافظ اقبال ساکن وڑچھہ موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔

تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد ریفر کر دیا گیا۔ حادثہ پر موجود شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے میانوالی سرگودہا روڈ بلاک کر دی اور بعدازاں پولیس کی موجودگی میں مشتعل مظاہرین نے بس کو آگ لگا دی۔