اے این ایف پشاور ڈسٹرکٹ میل اینڈ فیمیل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں شروع ہوگئی

منگل 3 مارچ 2015 18:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) اے این ایف پشاور ڈسٹرکٹ میل اینڈ فیمیل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں شروع ہوگئی افتتاحی روز فہدخواجہ ، ابصار احمد اور کائنات کی کامیابی ، باضابطہ افتتاح ڈائریکٹر سپورٹس پی ایس بی کوچنگ سنٹر سابق سکواش ورلڈ نمبر ٹو محب الله خان نے کیا ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ذوالفقاربٹ ، بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حاجی امجد خان ، پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کفایت الله ،میاں صداقت شاہ سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اینٹی نارکوٹکس فورس کے تعاون اور صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تین روزہ مقابلے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں شروع ہوگئے جس کے افتتاحی روز فہد خواجہ نے امم خواجہ کو 11-4 اور 11-9 سے شکست دی ، جبکہ دوسرے میچ میں ابصار احمد نے یاسین کو 11-7 اور 11-9 سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی اسی طرح خواتین کے مقابلوں میں کائنات نے اقراء کو 11-6,7-11 اور11-9 سے شکست دیکر آگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا ۔ چیمپئن شپ میں پشاور ڈسٹرکٹ کے ساتھ رجسٹرڈ 50 سے زائد مرد وخواتین کھلاڑی شامل ہیں ۔ مقابلے تین دن تک جاری رہینگے ۔

متعلقہ عنوان :