ٹیلنٹ ہنٹ جونیئر سکواش چیمپئن شپ پشاور کے پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگئی

منگل 3 مارچ 2015 18:32

ٹیلنٹ ہنٹ جونیئر سکواش چیمپئن شپ پشاور کے پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ جونیئر سکواش چیمپئن شپ گزشتہ روز پشاور کے پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگئی صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان نے مقابلوں کا افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انڈر 11 ‘انڈر13 اور انڈر15 کے مقابلوں کے انعقاد کا مقصد ٹیلنٹ کی تلاش ہے جس میں سے ہم چھ سے آٹھ کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے اور ان کھلاڑیوں کو مزید آگے ٹریننگ دی جائے گی تا کہ وہ ڈسٹرکٹ ‘صوبائی اور قومی مقابلوں کے لئے تیار ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :