عام انتخابات میں حصہ لیا بلدیاتی انتخابات میں بھی بھرپور حصہ لیں گے ، محمد سکندرشاہ

منگل 3 مارچ 2015 17:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) عام انتخابات میں حصہ لیا بلدیاتی انتخابات میں بھی بھرپور حصہ لیں گے عام انتخابات میں میں ناکامی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کی سیڑھی ثابت ہوگی موجودہ حالات کو اللہ کی طرف سے آزمائش سمجھتے ہیں اللہ کی مدد اور عوام کی حمایت سے سرخرو ہوں گے ان خیالات کا اظہار متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندرشاہ نے مرکز اہلسنت میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے تعلقات اچھے تعلقات ہیں مایوس نہیں عوام جانتے ہیں کہ ہم مظلوم ہیں اس لئے عوام میں مقبولیت بڑھ رہی ہے بھارت کی جمہوریت نے جرائم چھوڑنے کے بعد ڈاکو پھولن دیوی کو قبول کیاہماری جمہوریت میں محض الزمات پر سیاست کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں مایوس ہو کر گھر نہیں بیٹھں گے پر امن اور قانونی جدوجہد جاری رہے گی منفی پروپیگنڈوں اور ناجائز حکومتی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائیں گے حکومت یا کسی شخص کے خلاف میرے یا میری جماعت کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو پیش کرے ہرسزا بھگتنے کو تیار ہیں بھتہ خوری ، شراب نوشی ، اسلحے کی نمائش عام ہے لیکن اس کے باجود میری جماعت کا کوئی کارکن اس میں ملوث نہیں ہے سادگی سے عام آدمی کی طرح زندگی بسر کر رہے ہیں لیکن کچھ لوگ ہماری حوصلہ افزائی کے بجائے منفی پروپیگنڈے میں ملوث ہیں ٹنڈوالہیار ضلع کے عوام ہمارے ساتھ ہیں اس لئے سازشوں کی کوئی پرواہ نہیں ڈاکٹر راحیلہ مگسی کے خلاف الیکشن لڑا آج بھی ان کے سیاسی مخالف ہیں ڈاکٹر راحیلہ مگسی سینیٹ انتخابات میں کامیاب ہوئی تو بہت خوشی ہوگی کیونکہ اس سے ضلع ٹنڈوالہیار کو فائدہ ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :