باجوڑایجنسی ،برنگ قبائل کا گرینڈ جرگہ، پوست کے فصل کے تلفی کاکام جمعہ سے شروع کرنے کا اعلان

منگل 3 مارچ 2015 17:33

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) باجوڑایجنسی کے برنگ قبائل کا گرینڈ جرگہ۔پوست کے فصل کے تلفی کاکام جمعہ سے شروع کرنے کا اعلان ۔آئندہ برنگ کے کسی بھی علاقے میں پوست کاشت نہ کرنے کا اعلان۔پولیٹیکل انتظامیہ کیساتھ مکمل تعاون کا اعلان۔ باجوڑایجنسی کے برنگ قبائل کے عمائدین نے علاقہ میں پوست کی کاشت پر غیر مشروط طور پر مکمل پابندی لگانے اورپولیٹیکل انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان کیاہے اور انتظامیہ سے علاقہ سے پسماندگی کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیاہے۔

برنگ میں کروڑو ں روپے کے لاگت سے ترقیاتی منصوبے شروع کرنیکا اعلان ۔یہ اعلان بدھ کے روز صدرمقام خار میں تحصیل برنگ کے مختلف علاقوں کے عمائدین اور زعماء پر مشتمل ایک جرگہ میں کیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

جرگہ میں پولیٹکل ایجنٹ باجوڑمحمد یحییٰ اخونزادہ۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ فیاض خان شیرپاؤ ۔پولیٹیکل تحصیلدار احمد علی ۔ صوبیدار میجر باجوڑ لیویز رحمت گل سمیت انتظامیہ کے دیگر حکام اور برنگ قبائل کے درجنوں عمائدین نے شرکت کی ۔

جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے برنگ قبائل کے عمائدین ملک بہادر شاہ ۔ ملک جمعہ سید ۔ ملک لعل سید ۔ملک احسان اللہ ۔ ملک سیدان سید اور دیگر عمائدین نے کہاکہ تحصیل برنگ کے کاشتکاروں نے ایجنسی کے بہتر مفاد کے تحت اپنے علاقوں میںآ ئندہ پوست کی فصل کاشت پر مکمل پابندی لگادی ہیں اور فیصلہ کے تحت تحصیل برنگ کے کسی بھی علاقہ میں پوست کی فصل کاشت نہیں کی جائے گی ۔

انھوں نے کہاکہ کاشتکاروں نے علاقہ میں پوست کی کاشت پر پابندی غیر مشروط طور پر لگائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ برنگ میں اس سال کاشت کی گئی پوست کے فصل کی تلفی کاکام جمعہ کے روز سے پولیٹیکل انتظامیہ کے زیر نگرانی شروع کی جائیگی ۔ انھوں نے کہاکہ تحصیل برنگ باجوڑایجنسی کا انتہائی پسماندہ اور ہر قسم کے بنیادی سہولیات سے محروم علاقہ ہے اور علاقہ کے لوگوں کا زیادہ تر زریعہ امدن پوست کی کاشت ہے لیکن قبائلی عمائدین کی کوششوں کی نتیجے میں علاقہ کے کاشتکاروں نے آئندہ پوست کی فصل کاشت نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کیاہے ۔

انھو ں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ تحصیل برنگ سے پسماندگی کے خاتمے اور علاقہ کے عوام کو ایجنسی کے دیگر لوگوں کی طرح بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائے تاکہ علاقہ کے لوگوں کے احساس محرومی کا خاتمہ ہوسکیں ۔ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے پولیٹکل ایجنٹ محمد یحییٰ اخونزادہ نے کہاکہ انتظامیہ کو تحصیل برنگ کے پسماندگی اور علاقہ کے لوگوں کے مشکلات اور مسائل کا احساس ہے ۔

برنگ گرین منصوبے کے تحت ایک کروڑ آسی لاکھ روپے برنگ میں درختوں کے لگانے خرچ کی جائیگی جبکہ حکومت نے تحصیل برنگ کے لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مربوط اقدامات شروع کی ہیں جس سے علاقہ کے عوام کے معیار زندگی بہتر ہونے میں مدد ملی گی ۔ انھوں نے کہاکہ تحصیل برنگ میں مختلف شعبوں کی ترقی پر بھی خطیر رقم خرچ کی جائیگی اور برنگ کو ایک خوشحال اور ترقیافتہ علاقہ بنائیں گے اور جلد ہی برنگ کے تمام علاقوں میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی سکیمیں جن میں سڑکوں کی تعمیر ، صحت ، آبپاشی اور دیگر منصوبے شامل ہیں شروع کی جائیگی ۔

انھوں نے برنگ قبائل کی جانب سے علاقہ میں پوست کی کاشت پر پابندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ پوست کی کاشت سے ایجنسی اور ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہاہے اور برنگ قبائل نے رضاکارانہ طور پر پوست کی کاشت پر پابندی لگاکر ایک محب وطن اور ذمہ دار قوم کا ثبوت پیش کیاہے ۔ انھوں نے کہاکہ انتظامیہ برنگ قبائل کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیگی اور اس مقصد کیلئے برنگ کے مختلف علاقوں میں ایک جامع ترقیاتی پیکیج بہت جلد شروع کیاجارہاہے ۔

متعلقہ عنوان :