نیشنل ویمن ورک فیسٹیول کی افتتاحی تقریب،ملکی ترقی میں اہم کرداراداکرنے والی خواتین کوخراج تحسین پیش کیا گیا

منگل 3 مارچ 2015 17:29

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) راولپنڈی آرٹس کونسل اورڈیوپلمنٹ کیمونیکیشن نیٹ ورک کے اشتراک سے نیشنل ویمن ورک فیسٹیول کی افتتاحی تقریب منعقدہوئی۔فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شمعیں روشن کرکے ملکی ترقی میں اہم کرداراداکرنے والی خواتین کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پرخواتین کی بڑی تعدادموجودتھی جنہوں نے ملک کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعاکی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے ریذیڈنٹ ڈائریکٹرراولپنڈی آرٹس کونسل وقاراحمدکا کہنا تھا کہ ہماری خواتین کا کام معاشی اورمعاشرتی ترقی میں اہم کردارادا رہا ہے اوران کے کام کی اہمیت کواجاگرکرنا اورانھیں آزادانہ کام کرنے کے مواقع دینے سے ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل ممکن ہے۔ڈیوپلمنٹ کیمونیکیشن نیٹ ورک کے ایگزیکٹوڈائریکٹرمنیراحمد نے کہاکہ خواتین کا عالمی دن نہ صرف ان کے حقوق کے بارے میں تجدیدعہدکا دن ہے بلکہ اس دن ہمیں ان کومعاشی اورمعاشرتی برابری کے بارے میں بھی اپنی کوششوں کوتیزکرنے کاعہدکرنا چاہیے۔خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے خواتین آرٹسٹوں کے کام پرمبنی مصوری کی ایک نمائش آج بروزمنگل 3 بجے راولپنڈی آرٹس کونسل منعقدہوگی