پنگریو شہر اور گرد ونواح کے پانچ سو سے ز ائد قصبوں اور دیہاتوں میں بجلی کی بار بار ٹرپنگ سے لاکھوں روپے مالیت کی الیکٹرک اشیاء جل گئیں

منگل 3 مارچ 2015 16:20

پنگریو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) پنگریو شہر اور گرد ونواح کے پانچ سو سے ز ائد قصبوں اور دیہاتوں میں بجلی کی بار بار ٹرپنگ اور وولٹیج کی کمی بیشی کے باعث صارفین کی لاکھوں روپے مالیت کی الیکٹرک اشیاء جل گئی ہیں جبکہ ٹرپنگ اور وولٹیج میں کمی بیشی کا سلسلہ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے پنگریو گرڈا سٹیشن سے منسلک شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں کے صارفین شدید پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں پنگریو گرڈا سٹیشن سے منسلک علاقوں میں گزشتہ کچھ عرصے سے بار بار ٹرپنگ اور وولٹیج میں کمی بیشی کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو کہ اب شدت اختیار کر گیا ہے جس کی وجہ سے کئی صارفین کی قیمتی الیکٹرک اشیاء جن میں ریفریجریٹر، پنکھے، فریزر، واٹر پمپ، ٹی وی، کمپیوٹرز، بلب، ٹیوب لائٹس شامل ہیں جل گئی ہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پنگریو گرڈا سٹیشن کی حدود میں واقع بجلی کی لائنوں کی مناسب دیکھ بھال نہیں ہو رہی اور نہ ہی اسپارکنگ کر نے والی کنڈکٹرز (تاروں) کی مرمت کی جاتی ہے جس کی وجہ سے بجلی کی دن میں درجنوں بار ٹرپنگ اور وولٹیج میں کمی بیشی کا سلسلہ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے جبکہ لائن لاسز میں بھی زبردست اضافہ ہو گیا ہے ذرائع کے مطابق اسپارکنگ اور دیگر فنی خرابیوں کے باعث ضائع ہو نے والی بجلی میٹر ہولڈر صارفین پر ڈالی جا رہی ہے جس کی وجہ سے پنگریو گرڈا سٹیشن کی حدود میں بجلی صارفین کو ہر ماہ ان کے میٹروں کی اصل ریڈنگ سے کئی گنا زائد ریڈنگ چارج کی جا رہی ہے اور ایمانداری سے بجلی استعمال کر نے والے میٹر مالکان حیسکو کے عملے کی لاپرواہی ، غفلت اور کرپشن کی سزا بھگت رہے ہیں اس ضمن میں متاثرہ صارفین نے بتایا کہ ان کے میٹروں پر زائد اور غلط ریڈنگ، ناجائز ڈیٹیکشن چارج کی جا رہی ہے جس کی درستگی کے لئے وہ حیسکو کے دفاتر کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک گئے ہیں مگر کوئی بھی آفیسر ان کی جائز شکائت دور کر نے اور بل کی ریڈنگ درست کر نے کے لئے تیار نہیں ہے متاثرہ صارفین نے کہا کہ پنگریو گرڈا سٹیشن کی حدود میں ہونے والی بجلی چوری کا خمیازہ بھی انہیں بھگتنا پڑرہا ہے کیونکہ چوری اور ضائع ہو نے والے یونٹ ان کے میٹروں پر ڈالے جا رہے ہیں صارفین نے کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر کے انہیں مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ بھی بجلی چوری کریں اور حیسکو عملے سے ساز باز کرلیں صارفین نے وفاقی وزیر پانی وبجلی، وزیر مملکت پانی وبجلی،چئیرمین واپڈا اور چیف ایگزیکٹیو حیسکو سے اپیل کی ہے کہ پنگریو میں بجلی کی بار بار ٹرپنگ کے علاوہ اوورریڈنگ، ناجائز ڈیٹیکشن اوردیگر نا انصافیوں کا نوٹس لیں اوراس ضمن میں فوری کاروائی کر کے صارفین کو اذیت سے بچائیں۔

متعلقہ عنوان :