برآمدی آرڈرز کی تکمیل ،حکومت نے صنعتی شعبے کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیدیا

منگل 3 مارچ 2015 15:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) برآمدی آرڈرز کی تکمیل کیلئے حکومت نے صنعتی شعبے کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیدیا۔ بجلی کی پیداوار بڑھنے سے لوڈشیڈنگ مزید کم ہوگی۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے صنعتوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، ملک میں بجلی کی پیداوار میں بہتری ہوئی، جس کے باعث بجلی کا شارٹ فال 2000میگاواٹ ریکارڈ کیا گیا، سرکاری کے مطابق چین کے تعاون سے اس وقت 10ہزار 500میگاواٹ صلاحیت کے حامل بجلی کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے ان قلیل المدت توانائی منصوبوں کے باعث بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :