کالا شاہ کاکو‘سب ڈویژن راوی ریان کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ‘مزیددرجنوں رنگے ہاتھوں پکڑلیے

منگل 3 مارچ 2015 15:08

کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) اسسٹنٹ مینجرآپریشن کی زیرنگرانی ایم آئی عون عباس کی قیادت میں واپڈ سب ڈویژن راوی ریان کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ۔مزیددرجنوں رنگے ہاتھوں پکڑلیے۔بعض بڑے مگرمچھوں نے بھی پکڑے جانے کے ڈرسے گٹھ جوڑکرلیا۔بااثرسیاسی شخصیات کیساتھ تعلقات ظاہرکرکے انسپکشن ٹیم کے سربراہوں کو مختلف طریقوں سے حراساں کرنے اورسنگین نویت کی دھمکیاں۔

بجلی چورملک وقوم کے دشمن ہیں ،جنکاخاتمہ کیے بغیر ہم ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اسسٹنٹ مینجرفیاض حسین تالپوراورایم آئی عون عباس کی مقامی صحافیوں سے خصوصی گفتگواورسماجی وفلاحی تنظیموں کی جانب سے واپڈانسپکشن ٹیم کیساتھ مکمل اظہاریکجہتی ۔تفصیلات کے مطابق کالاشاہ کاکواوراسکے گردونواح میں بجلی چوروں کیخلاف گھیراتنگ ہوتے ہی بعض نام نہادبڑے مگرمچھوں نے گٹھ جوڑکرلیاہے اورسیاسی شخصیات کیساتھ تعلقات ظاہرکرکے مذکورہ سب ڈویژن کے اسسٹنٹ مینجرآپریشن فیاض حسین تالپوراورایم آئی عون عباس کو مختلف طریقوں سے حراساں کرنے کیساتھ ساتھ انکے خلاف سرکاری محکموں میں بے بنیاددرخواست بازی کی دھمکیوں پر بھی اترآئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسکے باوجودبھی مذکورہ انسپکشن ٹیم نے بجلی کی چوری روکنے کیلئے جاری کریک ڈاؤن کادائرہ کارمزیدوسیع کرکے ریانپورہ،معراج ٹاؤن،شریف پورہ،ضیاء آباد،چک 46,45,44کوٹ نذیراورپورب وغیرہ میں چھاپے مارکرمزیددرجنوں افرادکو رنگے ہاتھوں پکڑکرانکے خلاف مقدمات درج کروادیئے ہیں۔جبکہ علاقہ بھرکی سماجی وفلاحی تنظیموں نے مذکورہ اسسٹنٹ مینجراورایم آئی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں بھرپورخراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ بجلی چوروں کیخلاف مہم میں بھریکجہتی کااظہاربھی کیاہے۔

متعلقہ عنوان :