ھنگوپولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،کامیاب کارروائی میں تین مشتبہ افراد گرفتار، بھارسی اسلحہ برآمد

منگل 3 مارچ 2015 15:02

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) ھنگو پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن،کامیاب کاروائی میں تین مشتبہ افراد گرفتار بھاری اسلحہ برآمد،ھنگو میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے شر پسندوں کے خلاف آخری حد تک جائیں گئے،عوام تعاون کریں تو جرائم کا جڑ سے خاتمہ کر دیں گئے ،سرکاری املاک اور سکولوں کی سیکورٹی سخت کر دی ہے۔عوام شر پسندوں کے خلاف جنگ میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

یس ایچ او ھنگو خان اللہ وزیر کا پریس کانفرنس سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق ھنگو پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان سے وابسطہ دو ملزمان سمیت تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے دہشت گردی کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔ایس ایچ او سٹی خان اللہ وزیر نے ڈی ایس پی سرور خان،ایڈیشنل ایس ایچ او ثواب علی،اے ایس ائی مجاھد علی،اے ایس ائی عبداللہ خان کے ہمراہ ہنگامی میڈیا کانفرنس میں بتایا کہ ڈی پی او انور سعید کنڈی کو اپنے ذرائع سے اطلاع ملی کہ کالعدم تحریک طالبان ھنگو میں تعلیمی اداروں اور سرکاری ملاک کو نشانہ بنانا چاہتی ہے جس پر اپریشن کیا گیا اور دو تحریک طالبان سے وابسطہ مشتبہ افرادسمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک rpg 7 راکٹ لانچر،چار عدد راکٹ لانچر کے گولے،تین عدد فیوز،پانچ پستول،چار چارجر،دو بندوق،ایک کلاشنکوف اور سینکڑوں کارتوس اور دو کلو چرس برامد کر لی گئی۔

(جاری ہے)

خان اللہ وزیر نے گرفتار افراد اور ان کے قبضہ میں لیا جانے والہ اسلحہ بھی میڈیا کو دیکھایا۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کی نشاندھی پر سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ھنگو میں دہشت گردی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کر لیے گئے ہیں خاص طور پر تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے ایس ایچ او خان اللہ وزیر نے کہا کہ سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن جاری رہیگا اور عوام کو ہر حال میں تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ قانون نافز کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے بحثیت ذمہ دار شہری اپنی ذمہ داریاں پوری کریں تاکہ حقیقی معنوں میں دہشت گردوں اور امن دشمنوں کا صفایا کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :