رواں سال 3 لاکھ 70 ہزار ٹن یوریا درآمد کی جائے گی

منگل 3 مارچ 2015 14:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) رواں سال کھاد کی قلت پر قابو پانے کے لیے تین لاکھ ستر ہزار ٹن یوریا درآمد کی جائے گی، حتمی فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کرے گی۔

(جاری ہے)

وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق رواں سال مقامی طلب پوری کرنے کے لیے یوریا کی درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے، اپریل سے شروع ہونے والے ربیع سیزن میں کھاد کی طلب پوری کرنے کے لیے تین لاکھ ستر ہزار ٹن یوریا درآمد کی جائے گی، اس حوالے سے سمری جلد ہی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال کی جائے گی۔ رواں سال ملک میں کھاد کی طلب کا اندازہ تیس لاکھ ٹن ہے، جبکہ رواں سال کھاد کی مقامی پیداوار کا تخمینہ پچیس لاکھ ٹن ہے، اور گذشتہ سال ایک لاکھ چوہتر ہزار ٹن کھاد کا اسٹاک موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :