شعیب اختر زمبابوے کیخلاف ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی کے بعد مصباح الحق کے گن گانے لگے
منگل 3 مارچ 2015 14:57
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر زمبابوے کیخلاف ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی کے بعدکپتان مصباح الحق کے گن گانے لگے۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ماضی میں مصباح الحق پر شدید تنقید کرنے والے شعیب اختر یو ٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ کپتان مصباح نے زمبابوے کیخلاف عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت پاکستان حریف ٹیم کو 200 سے زائد ہدف دینے میں کامیاب ہوا۔
ان کی عمدہ کپتانی کے سبب ٹیم کو پہلی کامیابی نصیب ہوئی۔ میرے خیال میں اس وقت مصباح کومکمل تعاون کی ضرورت ہے کیونکہ وہ تنہا پوری ٹیم کا بوجھ نہیں سنبھال سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان اور نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ کیلئے اچھا کام کررہے ہیں۔ میں ہمیشہ قومی ٹیم کو سپورٹ کرونگا چاہے قومی ٹیم جیتے یا ہارے۔ لیکن قومی ٹیم اچھا کھیل پیش نہیں کریگی تو میں ضرور تنقید کرونگا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.