اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کا اجلاس بغیر کاروائی کے ملتوی

منگل 3 مارچ 2015 14:46

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 مارچ 2015 ء) : اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کے صرف تین اراکین نے شرکت کی ، اجلاس میں محض تین اراکین کی شرکت کے باعث اجلاس کو بغیر کاروائی کے ملتوی کر دیا گیا.