پاکستان اور بھارت کے درمیان خارجہ سیکرٹری سطح پر مذاکرات کا دوبارہ آغاز خوش آئند ہے‘ جنتا دل

پاک بھارت مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

منگل 3 مارچ 2015 14:44

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) بھارتی سیاسی جماعت جنتا دل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات کے دوبارہ آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکراتی سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق جنتا دل کے سربراہ شاراڈیادیو نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہوتا ہے تو اس کا خیرمقدم ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے

متعلقہ عنوان :