قانون نافذ کرنے والے اداروں کا رانا ثناء الله خاں کے دست راست چوہدری علی اصغر بھولا گجر سابق ایڈ منسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی فیصل آباد کے قتل میں ملوث مزیدملزمان کی گرفتاریوں کا فیصلہ ، سابق ایس پی سی آئی ائے ضمیر الحق کوبھی مبینہ طور پر حراست میں لے لیا گیا

منگل 3 مارچ 2015 14:41

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں کے دست راست چوہدری علی اصغر بھولا گجر سابق ایڈ منسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی فیصل آباد کے قتل میں ملوث مزیدملزمان کی گرفتاریوں کا فیصلہ کر لیا گیا جبکہ سابق ایس پی سی آئی ائے ضمیر الحق کوبھی مبینہ طور پر حراست میں لے لیا گیا اورتھانہ جھنگ باراز کے سابق ایس ایچ اہ رانا فرخ وحید جو کہ بیرون ملک فرار ہو گیا تھا اس کی انٹر پول پولیس کے ذریعے گرفتاری متوقع ہے ،اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

03مارچ۔2015ء کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری علی اصغر بھولا گجر جنہیں کچھ روز قبل بیرون جھنگ بازار کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا ان ک قتل میں ملوث ہونے کے شعبہ میں اب تک مبینہ طور20 سے زائدفراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے ،تھانہ جھنگ باراز کے سابق ایس ایچ اہ رانا فرح وحید کے گن مین راناطارق کے علاوہ سابق یوسی ناظم چوہدری انجم نیاز سمیت 11افرادکو بھی پہلے ہی گرفتار کرکے لاہور منتقل کر دیا گیاجہاں انہوں نے اہم تفتیش انکشافات کئے ہیں مبینہ طور پر قتل میں ملوث ایک گرفتار ملزم سے بھاری نقدی برآمد ہوئی اس نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ سابق ایس ایچ او کے حکم پر 30زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتار چکا ہے جبکہ یوسی ناظم چوہدری انجم نیاز نے اس قتل بارے اہم انکشافات کئے ہیں جن کی روشنی میں سابق ایس پی سی آئی اے اور موجودہ ڈی پی او مظفر گڑھ رائے ضمیر الحق کوبھی مبینہ طور پر حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے لاہور میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے ،ذرائع کے مطابق گرفتارسابق ناظم نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ایک ایس ایچ او کو بھی قتل کرنے کا منصوبہ تھا تاہم بھولا گجر کو قتل کرنے کے باعث وہ محفوظ رہا، ،علاوہ ازیں تھانہ جھنگ باراز کے سابق ایس ایچ اہ رانا فرخ وحید جو کہ بیرون ملک فرار ہو گیا تھا اس کو انٹر پول پولیس کے ذریعے پاکستان واپس لانے کی تیار ی کر لی گئی ہے ،اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

03مارچ۔2015ء ذریعے بتایا ہے کہ اس اہم قتل میں ملوث مزیدملزمان کی گرفتاریوں کا فیصلہ کر لیا گیا جبکہ مبینہ طور پر معلوم ہو اہے کہ گذشتہ روز تقریباً دس افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے اور عنقریب مزید گرفتاریاں متوقع ہیں ،سی پی او ڈاکٹر سہیل حبیب تاجک اس کیس میں بڑی دلچسپی لے رہے ہیں اور امید کی جاسکتی ہے کہ عنقریب وہ چوہدری اصغر علی بھولا گجر قتل کیس بارے پریس کانفرنس کرکے اہم انکشافات کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :