نسٹ کے طلبہ نے پی این سی اے میں کھیل ”جامن کا پیڑ“ پیش کیا‘ کھیل میں نوکر شاہی کے طریقہ کار کو خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا

منگل 3 مارچ 2015 14:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ تیکنالوجی (نسٹ) کے طلبہ نے پی این سی اے میں کھیل ”جامن کا پیڑ“ پیش کیا‘ ڈرامہ میں نوکر شاہی کے طریقہ کار کو خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ ڈرامہ کرشنا چندر کے افسانے پر مبنی ہے یہ کھیل ایک درخت کے نتیجے ایک شخص کے دنبے سے شروع ہوتا ہے۔

جیسے ہی وہ مدد کے لئے پکارنا ہے ایک راہ گیر رکتا ہے اور اسے درخت کے نیچے سے نکالتا ہے تاہم ناکام ہوتا ہے۔ راہ گیر ایک سرکاری ملازم کو دیکھتا ہے اور اسے عمارت کے اندر آنے کو کہتا ہے اور اپنے ساتھیوں کو بتایا ہے کہ ایک شخص گرے ہوئے درخت کے نیچے پھنسا ہوا ہے کلرک اپنے ساتھیوں کے ہمراہ واپس آتا ہے اور پھنسے ہوئے شخص کو بتاتا ہے کہ درخت کو ہٹانے کا عمل ہارٹی کلچر ڈیپارٹمنٹ کے دائرہ کار میں آتا ہے بعد ازاں ہارٹی کلچر ڈیپارٹمنٹ اس کیس کو ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ کو ریفر کرتا ہے جبکہ غریب شخص درخت کے نیچے پڑا دور سے چلا رہا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

سامعین اس پرفارمنس سے انتہائی محظوظ ہوتے ہیں۔ ڈرامہ کے ڈائریکٹر اور نسٹ کے فیکلٹی ممبر عتیق مرزا کا کہنا ہے یہ کھیل ہمارے معاشرے کی سچی تصویر کشی کرتا ہے۔ فائلیں ایک آفس سے دوسرے آفس جا رہی ہیں۔ اس بات کی عکاسی کئی عشرے پہلے کی گئی تاہم یہ کہانی آج
بھی ایسی ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پرفارمنس سے ہم ایک سماجی پیغام دینا چاہتے تھے۔ واضح رہے کہ یہ یوتھ ڈرامہ فیسٹول 8 مارچ تک پی این سی اے میں جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :