لاہور؛ این اے 118 میں مبینہ دھاندلی کی سماعت، عدالت نے سماعت 5 مارچ تک ملتوی کر دی

منگل 3 مارچ 2015 14:40

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 مارچ 2015 ء) : این اے 118 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواست کی سماعت کی گئی جس میں وکیل حامد زمان کا کہنا تھا کہ حلقے میں موجود 261 پولنگ اسٹیشنز میں سے محض 68 کی تصدیق ہوئی ہے وکیل نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ ٹربیونل حلقے میں ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کر وانے کا حکم دے ، جس پر عدالت نے سماعت کو 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے اور آئندہ سماعت میں فریقین کے وکلا کو بحث کے لیے طلب کر لیا ہے.

متعلقہ عنوان :