کوئٹہ: تارو چوک پر گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ، 5 بچوں سمیت 12 افراد زخمی

منگل 3 مارچ 2015 14:33

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 مارچ 2015 ء) : کوئٹہ میں تارو چوک پر واقعہ ایک دکان پر گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث دھماکہ ہوا جس سے دکان میں آگ لگ گئی ، واقعہ میں 5 بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے ہیں جن کو ریسکیو ٹیموں نے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے تاہم دکان میں لگی آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کو طلب کر لیا گیا ہے.