خواتین کی عزت نفس کو برقراررکھنا ہم سب پر لازمی ہے، رانا عبدالجبار راجپوت

منگل 3 مارچ 2015 14:32

سکرنڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) خواتین کی عزت نفس کو برقرار رکھنا ہم سب پر لازمی ہے، مسلم معاشرے میں خواتین ہر رشتے میں خصوصی اہمیت کا درجہ رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار الشہباز ویلفیئر سوسائٹی سکرنڈ کے صدر رانا عبدالجبار راجپوت نے خواتین کا احترام اور ہماری ذمہ داری کے عنوان سے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملازمت پیشہ خواتین سمیت صنف نازک کو ہراساں کئے جانے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ہراسیمگی میں ملوث افسران کو نوکری سے برطرف کرنے کے قانون پر عمل کرنے سے خواتین کا تحفظ ممکن ہوسکے گا