پولیس نے امامبارگاہ حملہ کیس کے ملزم کے بھائی کو بھی حراست میں لے لیا

منگل 3 مارچ 2015 14:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) مقامی پولیس نے چٹیاں ہٹیاں امامبارگاہ بم حملہ کیس کے ملزم کے بھائی کو بھی حراست میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کو امامبارگاہ کے متولی عون محمد رضوی کے قتل میں ملوث دیگر افراد کی بھی تلاش ہے۔ ان افراد پر شبہ ہے کہ انہوں نے امامبارگاہ پر حالیہ حملے میں بھی تعاون فراہم کیا ہے جس سے 9 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزم محمد نواز کو لاہور سے گرفتار کیا گیا جہاں پر وہ نواز سے ملاقات کرنے جاتا تھا جسے 2011ء میں سپریم کورٹ نے پھانسی کی سزا کا حکم سنایا تھا۔

(جاری ہے)

مقدمے میں دیگر چھ افراد کو بری کردیا گیا ہے۔ راولپنڈی پولیس ملزموں سے 9 جنوری کو امامبارگاہ پر حملے کے حوالے سے تفتیش کررہی ہے۔ ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ حالیہ امامبارگاہ حملہ کے ملزموں کا تعلق کسی دہشت گرد تنظیم سے نہیں بلکہ اس کا تعلق پھانسی کے منتظر حافظ نواز سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ حافظ نواز کی فیملی کی جانب سے عون محمد رضوی کے خاندان سے صلح نامے کا کیس ہے جو ناکام ہوا ہے۔ پولیس ان لوگوں سے بات کرچکی ہے جو اس معاملے میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس جب دونوں مشتبہ افراد کو پکڑ لے تو کیس کا معاملہ حل ہوجائے گا

متعلقہ عنوان :