وزیر اعظم نواز شریف نے کل اتحادی جماعتوں اور مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی کو عشائیہ پر مدعو کر لیا

وزیراعظم سینٹ انتخابات پر اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے

منگل 3 مارچ 2015 14:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے آج بدھ کو پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں و قومی وصوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی کو عشائیہ پر مدعو کر لیا ہے۔ وزیراعظم سینٹ انتخابات پر اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج بدھ کے روز مسلم لیگ ن کی طرف سے اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں دیا جائے گا جس میں اتحادی ارکان قومی اسمبلی سمیت مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی بھی شرکت کریں گے ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق عشائیہ میں سینٹ انتخابات کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا جائے گا وزیراعظم نواز شریف سینٹ انتخابات پر ارکان قومی اسمبلی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لیں گے