ملتان ‘ پانچ افراد کے قتل میں ملوث ملزم کو سیشن کورٹ نے پانچ بار سزائے موت سنا دی

منگل 3 مارچ 2015 14:24

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) ملتان میں پانچ افراد کے قتل میں ملوث ملزم کو سیشن کورٹ نے پانچ بار سزائے موت سنا دی۔ تھانہ الپہ کی حدود میں ملزم نواز نے سال 2003 میں 3 افراد کو قتل کر دیا تھا پولیس نے ملزم کو 2010 میں گرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

جس کا مقدمہ سیشن کورٹ میں زیر سماعت تھا۔ جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو پانچ مرتبہ سزائے موت کا حکم دے دیا

متعلقہ عنوان :